ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادو کی ’ سماجوادی وجے رتھ یاترا‘ کا 12 اکتوبر سے آغاز

اکھلیش یادو کی ’ سماجوادی وجے رتھ یاترا‘ کا 12 اکتوبر سے آغاز

Mon, 11 Oct 2021 00:10:23    S.O. News Service

لکھنؤ، 11اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) یوپی اسمبلی انتخاب میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حق میں ماحول سازی کے لئے ’سماج وادی وجے یاترا ‘12اکتوبر سے کانپور سے شروع ہوگی۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو میڈیا سے بتایا کہ ریاست کے عوام کو بی جے پی کے جنگل راج سے نجات دلانے کے لئے ان کی پارٹی کمر بستہ ہے ،اور اسی کے تحت سماج وادی وجے یاترا کا آغاز 12 اکتوبر کو کیا جائے گا۔یہ یاترا اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ لکھیم پور تشدد سانحہ نے واضح کردیا کہ سرکاری مشنری کے بیجا استعمال سے آئین کو کیسے کچلا جا رہا ہے۔ ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ ملزمین اب تک پکڑے نہیں جاسکے ۔

لکھیم پور اور بہرائچ کے کسان جیپ سے کچل دیئے گئے۔ ان کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ خاطیوں کو جلد سے جلد سزا ملے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے میعاد کار میں امن اور ہم آہنگی قائم نہیں ہوسکتی۔ ریاست میں چہار جانب خوف کا ماحول ہے۔ تاجر، خواتین اور کسان کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ مہوبہ میں کاروبار کے قاتل آئی پی ایس کو ابھی تک پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ کانپور کے کاروباری کے قتل کے ملزم چھ پولیس ہلکار ابھی تک فرار ہیں۔اکھلیش یادو 12اکتوبر سے اس تاترا میں شامل ہوں گے۔ میڈیا کے سامنے پیش کی گئی بس میں نعرہ لکھا ہے ’نئے ایس پی ہے نئی ہے ہوا‘۔ بس میں پارٹی فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو، اعظم خان، پروفیسر رام گوپال یادو اور نریش اتم پٹیل کے ساتھ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی فوٹو لگائی گئی ہے۔


Share: